وزیراعلیٰ پنجاب کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

مریم نواز صحت یاب، پیر سے سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ سرجری کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں اور پیر سے دوبارہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ سوموار سے وزیراعلیٰ آفس میں معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ اس دوران وہ حکومتی امور کی نگرانی کے ساتھ اہم اجلاسوں میں بھی خود شرکت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پنجاب حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی معاملات پر وزیراعلیٰ براہِ راست نگرانی کریں گی، جبکہ اہم پالیسی فیصلوں اور حکومتی حکمتِ عملی پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پیر کو لاہور واپس پہنچیں گے، جس کے بعد ان کی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کی صحت یابی اور نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت معمول کے مطابق اپنی سیاسی اور انتظامی سرگرمیوں میں مصروف ہو جائے گی۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »