محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی: عیدالفطر کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ بارش لانے والا ہواؤں کا سلسلہ بدستور ملک میں موجود ہے اور کل عید کے دن مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

عرفان ورک نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور ملک کے کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہنے کا امکان بھی موجود ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقوں میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

More News