فضائی حدود کی بندش، 500سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور

ایرانی اسرائیلی کشیدگی: عراقی فضائی حدود کی بندش سے 500 سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں محصور

کربلا (ویب ڈیسک)

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور عراقی فضائی حدود کی بندش کے باعث پانچ سو سے زائد پاکستانی زائرین کربلا میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محصور زائرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ ان کے پاس نقدی ختم ہو چکی ہے اور اشیائے ضروریہ اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی بیمار بزرگ زائرین کی حالت تشویشناک ہے۔

زائرین زیارت کے لیے عراق گئے تھے اور وہ 9 رمضان المبارک سے کربلا میں محصور ہیں۔ حکام نے زائرین کو ریلیف فراہم کرنے اور جلد سے جلد واپس لانے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »