مریم نواز آج عارفوالا میں ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا افتتاح کریں گی

عارف والا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا افتتاح کریں گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کا دورہ کریں گی، جہاں وہ جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری حکام، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شرکاء سے خطاب بھی کریں گی۔ توقع ہے کہ وہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ، جدید تدریسی نظام، طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور حکومت کی تعلیمی اصلاحات سے متعلق اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کے لیے پنڈال کو مکمل طور پر سجا دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اور انتظامی معاملات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تقریب کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق ’’نواز شریف سکول آف ایمننس‘‘ کا قیام صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ اور جدید تعلیمی نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں طلبہ کو جدید سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

More News