مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کا اتفاقِ رائے ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کا اتفاقِ رائے ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی قومی پالیسی کا اہم حصہ ہے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس مسئلے کا حل ضروری ہے۔
امیر مقام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری پر زور دیتا رہے گا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔








