مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کرگئے

مردان سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کرنل (ر) شیر افگن خان انتقال کرگئے۔ مرحوم سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کرنل (ر) شیر افگن خان نے عملی سیاست کا آغاز کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑا تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے بیروچ میں ادا کردی گئی۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

More News