ملتان میں ٹرین کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، لاشیں نشتر ہسپتال منتقل
ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں ٹرین کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور دونوں افراد کی لاشیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 22 سالہ محمد ندیم کا تعلق ضلع پاکپتن سے تھا، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص عبدالرحمان کا تعلق بستی خدا داد، وارڈ نمبر 10 سے بتایا گیا ہے۔
لاشیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔








