پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، آج ملائیشیا سے ٹاکرا ہوگا

پاکستانی انڈر 21 ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، آج ملائیشیا سے ٹاکرا ہوگا

جوہر بہرو: پاکستان کی انڈر 21 ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ قومی ٹیم نے جاپان کے خلاف آخری گروپ میچ 2-2 گول سے برابر کھیل کر فائنل میں جگہ بنائی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا اہم گروپ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر رہا۔ اس نتیجے کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 7، 7 ہوگئی، تاہم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قومی انڈر 21 ٹیم کی فائنل تک رسائی پاکستانی ہاکی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔

سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا فائنل آج پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہوں گی، جبکہ شائقین کو امید ہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی بہترین کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔

اب تمام نظریں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے فائنل پر لگی ہیں، جہاں قومی ٹیم ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اترے گی

More News