مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں، عوام گیس و پیٹرول بحران کا شکار

مودی سرکار کی پالیسیوں سے بھارت میں گیس و پیٹرول بحران سنگین

نئی دہلی: نریندر مودی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت میں گیس اور پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی کے سبب جہاں دنیا بھر میں توانائی بحران دیکھا جا رہا ہے، وہیں مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارتی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کی شدید قلت کے باعث غریب شہری دوبارہ لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ دستیاب گیس کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

ادھر پیٹرول کے حصول کے لیے عوام کو طویل قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی توجہ علاقائی سیاسی معاملات پر مرکوز رہنے کے باعث توانائی بحران پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

More News