مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے تمانزئی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سپاہی ظہور (بیلٹ نمبر 1335) اور سپاہی عربی خان (بیلٹ نمبر 991) شہید ہوگئے، جبکہ سپاہی صابر اللہ (بیلٹ نمبر 1152) زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد شہید اہلکاروں اور زخمی پولیس اہلکار کو غلنئی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد مہمند پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔

More News