نیپال اور تبت میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 1301 ہوگئیں، 5339 افراد لاپتا

نیپال اور تبت میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 1301 ہوگئیں، 5339 افراد لاپتا

نیپال اور تبت میں شدید سیلاب اور بارشوں کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دونوں خطوں میں مجموعی طور پر 1301 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 5339 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

نیپالی پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1280 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 4798 افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب تبت میں حکام نے بتایا ہے کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 541 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد میں کم از کم 34 مختلف ممالک کے سینکڑوں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جس کے باعث قدرتی آفت نے بین الاقوامی سطح پر بھی تشویش پیدا کردی ہے۔

نیپال میں امدادی سرگرمیوں کے دوران مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں کی کم از کم چھ سرنگوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ان سرنگوں میں 150 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں مشکل حالات کے باوجود لاپتا افراد کو تلاش کرنے اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دریں اثنا تریشولی 3 اے ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ سے دو کارکنوں کو نو روز بعد زندہ نکال لیا گیا، جس سے دیگر پھنسے افراد کے اہلخانہ میں امید پیدا ہوئی ہے۔

نیپال کے وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ریسکیو کیے گئے کارکنوں میں کبیر مہارجن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کھٹمنڈو کے آرمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

More News