واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کا نیا فیچر شامل

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان بنانے کا نیا فیچر شامل

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے طویل عرصے پرانی چیٹس میں مطلوبہ پیغامات تلاش کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔ نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو پرانے پیغامات تلاش کرنے کے لیے بار بار چیٹ انفارمیشن اسکرین پر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں چیٹ کے اندر ہی سرچ شارٹ کٹ متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صارف براہ راست چیٹ اسکرین سے مطلوبہ پرانے پیغام کو تلاش کر سکے گا۔

فی الحال کسی چیٹ میں پرانے پیغام کی تلاش کے لیے صارف کو چیٹ انفارمیشن میں جا کر سرچ کا آپشن استعمال کرنا پڑتا ہے۔ طویل عرصے سے جاری گفتگو میں کسی مخصوص پیغام تک پہنچنے کے لیے یہ طریقہ بعض اوقات وقت طلب ثابت ہوتا ہے۔

نئے فیچر کے تحت چیٹ اسکرین پر سرچ کا ایک شارٹ کٹ دکھایا جائے گا، تاہم یہ بٹن ہر وقت نمایاں نہیں ہوگا بلکہ صارف کے پرانے پیغامات کی جانب اوپر اسکرول کرنے پر ظاہر ہونے کا امکان ہے۔

یہ سہولت واٹس ایپ چینلز تک بھی توسیع دی جا رہی ہے، جہاں صارفین پرانی پوسٹس اور اپ ڈیٹس تلاش کر سکیں گے۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش ہے، اس لیے عام صارفین کے لیے اس کی باضابطہ دستیابی کی تاریخ ابھی واضح نہیں۔

More News