وزیراعظم اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک فیز ٹو تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک فیز ٹو تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سی پیک فیز ٹو پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیراعظم نے چین کی قیادت کی جانب سے یومِ پاکستان پر مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زرعی، صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی استحکام اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری میں مزید وسعت کی یقین دہانی کرائی۔ فریقین نے پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر روابط مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »