پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری

غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت

کراچی: پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واپسی کے سفر کے لیے درکار ایندھن اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ہدایات کے بعد ایندھن سے متعلق نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز کراچی سے دوحہ جانے والی ایک غیر ملکی ائیرلائن کو ایندھن کی ضرورت کے باعث مسقط میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی ایندھن ساتھ لانے کے باعث بعض پروازوں میں وزن کی گنجائش کم ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں مسافروں کا سامان اور کارگو محدود کیا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد فضائی آپریشنز اور مسافروں کو درپیش ممکنہ مشکلات پر تشویش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

More News