وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرہ ادا کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عمرہ ادا کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی، جہاں پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عمرے کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو خانہ کعبہ کی خصوصی زیارت کا موقع بھی ملا، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور عبادت میں مصروف رہے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

More News