وزیراعظم کی پیٹرول ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی پیٹرول ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

شہباز شریف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 15 روپے اضافے سے بچانے کا دعویٰ، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا سیکیورٹی پیکج بھی فائنل

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول ریلیف پیکج کے تحت عوام کو رعایت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف پیکج کے ثمرات مل سکیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع تھا، تاہم حکومت کے بروقت فیصلے کے باعث یہ اضافہ نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے ایل پی جی کی درآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دور ختم ہوچکا ہے اور حکومت اس شعبے میں عوام کو سہولت دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

More News