وفاقی وزیر محسن نقوی ایپکس کمیٹی اجلاس کےلیے پشاور پہنچ گئے
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر ایک بجے گورنر ہاؤس پشاور میں طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ گورنر خیبرپختونخوا اور دیگر سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد منعقد ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، اعلیٰ عسکری حکام اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔








