ٹانک میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ شہید اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔








