ٹانک: نوابزادہ وہاب خان کی نشاندہی پر قدیمی قبرستان میں صفائی کا کام شروع
ٹانک: مشیر ترقیاتی کونسل ٹانک نوابزادہ وہاب خان کی نشاندہی اور خصوصی دلچسپی پر شہر کے قدیمی قبرستان میں صفائی ستھرائی اور جھاڑیوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر ترقیاتی کونسل نوابزادہ وہاب خان نے اپنے دورہ قبرستان کے دوران وہاں موجود جھاڑیوں، گندگی اور صفائی کے مسائل کا جائزہ لیا تھا اور متعلقہ افراد کو صفائی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد قبرستان میں عملی طور پر صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
محلہ میدان فلائی کمیٹی کے صدر سیف الرحمان خان اور اختر آرائیں کی نگرانی میں قبرستان سے جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے دوران درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر مشیر ترقیاتی کونسل نوابزادہ وہاب خان نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور قدیمی قبرستانوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔








