پاکستانی ماہی مصنوعات کی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان نے مالی سال 2026 میں ماہی مصنوعات کی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تقریباً 57 کروڑ ڈالر کی مصنوعات عالمی منڈی میں فروخت کردیں
میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ماہی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی پذیرائی اور یورپی یونین کی مارکیٹ تک رسائی نے برآمدات میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا
حکام کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے ماہی مصنوعات کو پراسیس کرکے ویلیو ایڈڈ شکل میں برآمد کیا جائے تو سالانہ برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں
واضح رہے کہ یورپی یونین نے 2007 میں پاکستانی ماہی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی تاہم 2013 میں 4 پاکستانی کمپنیوں کو جزوی طور پر یورپی مارکیٹ تک رسائی دی گئی، کئی برس کی کوششوں کے بعد پاکستانی مصنوعات نے دوبارہ یورپی منڈی میں جگہ بنالی







