خطرناک کال کی وارننگ وائرل، پی ٹی اے نے حقیقت بتادی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 051 7080507 نمبر سے آنے والی کال کے ذریعے موبائل ڈیٹا اور ذاتی معلومات چوری ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل پیغام کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا
وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ نمبر سے کال موصول ہونے کے چند سیکنڈز بعد موبائل اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں، تاہم پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی
پی ٹی اے کے مطابق وائرل پیغام کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں، شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے معلومات کی تصدیق کریں








