پاکستان افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنایا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کو غیر مستند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے خلاف دعوے محض پراپیگینڈا ہیں۔ انہوں نے افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے دعوؤں کی بھی تردید کی اور کہا کہ یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
عطا تارڑ نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مشترکہ حملوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ گٹھ جوڑ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور افغانستان میں سرگرم متعدد دہشتگرد تنظیموں کے درمیان رابطہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا اور پاکستان نے دہشتگردوں اور ان کے معاونین بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔








