پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 176 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے آغاز سے ہی خریداری کا رجحان غالب رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 920 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کر لی۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور مثبت کاروباری توقعات مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجوہات ہیں۔ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم نئے کاروباری دن کے آغاز پر نمایاں اضافے نے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مثبت معاشی رجحانات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

More News

Breaking

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا معاملہ، ہسپتال انتظامیہ کا ینٹی کرپشن کو تحقیقات معطل کرنے کے لیےخط

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مؤخر کرنے کی درخواست پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) میں مبینہ غیر

Read More »