مانسہرہ: شدید بارش اور بادل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ناران–جھیل سیف الملوک روڈ بند

مانسہرہ: شدید بارش اور بادل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ناران–جھیل سیف الملوک روڈ بند

مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ناران میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کی پیش گوئی کے بعد کیا گیا۔ این ڈی ایم اے (NDMA) اور پی ڈی ایم اے (PDMA) کی سفارشات کی روشنی میں روڈ کو عوامی تحفظ کے پیش نظر اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

More News

Breaking

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کا معاملہ، ہسپتال انتظامیہ کا ینٹی کرپشن کو تحقیقات معطل کرنے کے لیےخط

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مؤخر کرنے کی درخواست پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) میں مبینہ غیر

Read More »