پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تنظیم وائیکو کا بانی رکن بن گیا
پاکستان نے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کی بانی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان سمیت 29 ممالک نے تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کیے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون، محفوظ اور منصفانہ ترقی، جدید ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی اور خصوصاً گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔








