پاکستان نیوی کی بڑی جنگی مشق ’سی سپارک 2026‘ کا آغاز

پاکستان نیوی کی بڑی جنگی مشق ’سی سپارک 2026‘ کا آغاز

پاکستان نیوی کی بڑی جنگی مشق ’سی سپارک 2026‘ کا آغاز ہوگیا، جس کا مقصد بحریہ کی جنگی تیاریوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مشق سے متعلق افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی۔ مشق میں پاکستان نیوی کے جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے اور بغیر پائلٹ نظام حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔

’سی سپارک 2026‘ کے دوران میری ٹائم، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی صلاحیتوں کا مربوط استعمال کیا جائے گا۔ مشق کا مقصد مختلف شعبوں میں ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا اور فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

مشق کے دوران انفارمیشن ماحول میں آپریشنز پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ نیول چیف نے بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول کے پیش نظر مؤثر جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مربوط تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فزیکل اور انفارمیشن ڈومینز میں مؤثر کارروائیوں کی صلاحیت برقرار رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

More News