پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرکے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی اس کامیابی سے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی پہچان کو مزید تقویت ملی ہے۔
پاکستان نے فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں قومی کھلاڑیوں نور زمان اور محمد عاصم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔
نور زمان نے جنوبی کوریا کے جیونگ من ریو کو 11-5، 11-7 اور 13-11 سے شکست دی، جبکہ محمد عاصم خان نے سیوجن اوہ کو 11-6، 11-5 اور 11-4 سے ہرا کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔
پاکستان نے یہ ایشین ٹیم اسکواش ٹائٹل 10 سال بعد دوبارہ جیتا ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے 2016 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
چیمپئن شپ کے خواتین کے مقابلوں میں ہانگ کانگ چین نے ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ پاکستانی خواتین ٹیم پانچویں پوزیشن پر رہی۔








