پشاور:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار، 3 کروڑ روپے برآمد
پشاور: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے پشاور صدر میں کامیاب چھاپہ مار حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو ملزموں دوست محمد ولد اول گل اور نذیر میر ولد محمد امیر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں کارروائی کے دوران کے قبضے سے 3 کروڑ روپے اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق دیگر شواہد برآمد کر لئے گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بغیر کسی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ کے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔








