پشاور سے نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ تک بی آر ٹی طرز کی بس سروس کا منصوبہ

پشاور سے نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ تک بی آر ٹی طرز کی بس سروس کا منصوبہ

خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ نے پشاور سے دیگر اضلاع تک موٹر وے کے ذریعے بین الاضلاعی بی آر ٹی طرز کی بس سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا

مجوزہ منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ سے جدید بس سروس کے ذریعے منسلک کیا جائے گا

محکمہ ٹرانسپورٹ منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی جلد شروع کرے گا، جس میں روٹس، لاگت اور اسٹیشنز کیلئے موزوں مقامات کا تعین کیا جائے گا

حکام کے مطابق موٹر وے پر بس سروس چلانا جی ٹی روڈ کے مقابلے میں نسبتاً آسان ہوگا، منصوبے سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو جدید سفری سہولت ملنے کی توقع ہے

فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد منصوبے کی لاگت، روٹس، اسٹیشنز اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی

More News