پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور: تھانہ چمکنی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ابراہیم نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ڈاٹسن ڈرائیور ارمانی سید بھی زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

More News