پشاور کے جنوبی حصے کیلئے 31کلومیٹر طویل آؤٹر رنگ روڈ منصوبہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے میں نئی آؤٹر رنگ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبے کی ابتدائی تفصیلات اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

حکام کے مطابق مجوزہ آؤٹر رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی اور اس کا مقصد پشاور کے جنوبی حصے کو مکمل طور پر کور کرنا ہے۔ منصوبے سے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی توقع ہے۔

ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے ہے جبکہ اسے مکمل کرنے کا منصوبہ تقریباً تین سال میں مکمل کرنے کا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے میں عوام کی سہولت کے لیے موزوں انٹرچینجز شامل کیے جائیں اور مستقبل کے ٹریفک کے دباؤ کو مدنظر رکھا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ نئی رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکانات کیا ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر اور مربوط بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نہ صرف ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے بلکہ جنوبی پشاور میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

More News