پشاور کے حسن خیل میں آئی ای ڈی دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار شہید

پشاور کے حسن خیل میں آئی ای ڈی دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار شہید

پشاور: صوبائی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے حسن خیل میں دیسی ساختہ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار خائستہ رحمان شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ حسن خیل کی حدود میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اہلکار خائستہ رحمان شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

More News