پشتو گلوکار ارشاد خان کا گانا “نازکہ جینئ” سوشل میڈیا پر وائرل
پشاور: کاشف عارف
پشتو موسیقی کے ابھرتے ہوئے گلوکار ارشاد خان کا گانا “نازکہ جینئ” سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ گانے کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مختصر وقت میں یہ کافی وائرل ہو چکا ہے۔
اس گانے کی کمپوزیشن صاحب گل استاد نے تیار کی ہے جبکہ بول علی اکبر سیال نے لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی یمی اسٹوڈیو میں ترتیب دی گئی ہے۔ ویڈیو کی عکس بندی (DOP) عبدالرحمن اے کے نے کی جبکہ ایڈیٹنگ عبداللہ یوسفزئی نے انجام دی ہے۔
“نازکہ جینئ” کو اس سے قبل معروف پشتو گلوکار ہارون باچا بھی گا چکے ہیں، تاہم ارشاد خان نے اس گانے کو نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا ہے جسے موسیقی کے شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
موسیقی حلقوں کا کہنا ہے کہ ارشاد خان کی آواز اور انداز نے اس کلاسک گانے کو ایک نئی تازگی دی ہے، جس کی وجہ سے یہ گانا سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔








