پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سجنے کو تیار، تاریخ پر اصولی اتفاق

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سجنے کو تیار، تاریخ پر اصولی اتفاق

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران انتخابات کرانے کی تجویز دے دی جس پر الیکشن کمیشن نے اصولی اتفاق کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ حکام کے مطابق مرحلہ وار انتخابات سے سیکیورٹی اور انتظامی امور بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر اور جنوری میں انتخابات کرانے کی صورت میں طلبہ کے امتحانات مکمل ہوچکے ہوں گے، دھند نسبتاً کم ہوگی جبکہ انتخابی عمل کے لیے تدریسی عملہ بھی دستیاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جبکہ مرحلہ وار انتخابات کا تفصیلی منصوبہ جلد تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی ذمہ داری ہے اور آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت انتخابات کرانا ضروری ہے۔

More News