پنجاب میں زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کا نظام تبدیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات مل گئے

پنجاب میں زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کا نظام تبدیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات مل گئے

لاہور: پنجاب حکومت نے زمین اور جائیداد کی رجسٹریشن کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔ اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 6 کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو جائیداد کی رجسٹریاں کرنے کا مجاز قرار دیا گیا ہے، جبکہ نئے احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے تحت پنجاب بھر میں زمین اور جائیداد کی تمام رجسٹریاں صرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے مکمل کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو جدید، مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

بورڈ آف ریونیو نے رجسٹریشن کے نظام کی نگرانی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، جن کے تحت وہ اپنے اضلاع میں رجسٹریشن افسران کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے۔

اس فیصلے سے متعلق تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

More News