پنجاب میں سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹرڈ

پنجاب میں سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز، 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹرڈ

پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا ہے، جس میں صرف دو دن کے دوران 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ رجسٹریشن کراچکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سکیم کے لیے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ اپنی درخواستیں بھی جمع کراچکے ہیں۔

طلبہ 4 اکتوبر تک سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ سکیم کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی شرط ہے، جبکہ امیدوار کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔

درخواست دینے والے طالب علم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور اس کے پاس لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایک خاندان سے صرف ایک طالب علم کو ای بائیک فراہم کی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ معاف کردی ہے، جبکہ بائیک پر سود اور انشورنس کی رقم بھی حکومت خود ادا کرے گی۔ ای بائیک حاصل کرنے والے طلبہ کو صرف 3,028 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔

سکیم کے تحت طلبہ کو بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا، جبکہ ای بائیک چلانے کے لیے دو روزہ تربیت بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر طلبہ کو ای بائیکس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

More News