ڈپٹی کمشنر شانگلہ حمید علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حمید علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شانگلہ: ڈپٹی کمشنر حمید علی نے ضلع شانگلہ میں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انہیں خوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر حمید علی نے عوامی مسائل کے حل، سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے امور کو بہتر بنانے اور عوامی خدمت کو ترجیح دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

More News