بیٹی کی اطلاع پر پولیس نے باپ کو بیٹوں کی قید سے بازیاب کرا لیا
ڈیرہ اسماعیل خان: زمین میں حصہ دینے کے تنازع پر دو بیٹوں نے اپنے والد کو کمرے میں رسیوں سے باندھ کر قید کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ جائی میں پیش آیا، جہاں بیٹی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والد اپنی بیٹیوں کو بھی جائیداد میں حصہ دینا چاہتے تھے، جس پر بیٹوں نے انہیں قید کر دیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔








