کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ فرار ہونے والے ایک مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم سبیل زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے میں مانی نامی ملزم زخمی ہوا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم سکندر کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد اویس نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ قائدآباد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں بھی ایک مبینہ ڈاکو وارث خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
تمام زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








