ایشین گیمز 2026: کرکٹ مقابلوں کے گروپس اور ڈراز کا اعلان
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے، جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں حصہ لیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں ان کا مقابلہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے ہوگا۔








