کرک: فلائنگ کوچ کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی

کرک: فلائنگ کوچ کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی

کرک میں بنوں روڈ پر بہادر خیل کے مقام پر فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے بنوں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کا تعلق پشاور، بنوں، ہری پور اور وزیرستان سے ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور سات سالہ بچوں سمیت مختلف عمر کے افراد شامل ہیں۔

حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

More News