گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی ٹریڈرز ونگ کے سابق عہدیداروں کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی ٹریڈرز ونگ کے سابق عہدیداروں کی ملاقات

پشاور: پیپلز پارٹی ٹریڈرز ونگ کے سابق عہدیداروں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد کی قیادت سابق صدر سکندر اقبال اور شاہد صراف نے کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں واپڈا، گیس، آٹے اور دیگر محکموں سے متعلق کاروباری طبقے کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گیس اور آٹے کے مسائل کے حل سمیت بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات اور ٹریڈرز ونگ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی تاجر برادری پر عائد ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکسوں کے معاملے پر صوبے کی سیاسی قیادت متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ذیلی تنظیموں کی بحالی اور ونگز کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ صوبائی سیکریٹریٹ کو فعال بنانے کے لیے مقامی قیادت کا متحرک ہونا انتہائی ضروری ہے۔

More News