ہری پور بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے تمام نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں

ہری پور بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے تمام نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں

ہری پور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ہری پور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔

سائنس گروپ میں تعمیرِ وطن اسکول کی طالبہ عائشہ زیب بنت اورنگزیب نے 1167 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فاطمہ جدون بنت عبدالواحد خان 1163 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

اسی طرح اسوہ مہرین نے 1160 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بالڈھیر کی زینب بی بی بنت ساجد محمود نے 1131 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سرائے صالح کی زینب طاہر 1075 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

اسی اسکول کی خنسہ بی بی نے 1072 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

بورڈ حکام کے مطابق نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات نے ہری پور اور خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا ہے۔

More News