مردان بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا
مردان: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 85.32 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں گرلز کیڈٹ کالج مردان کی طالبات نے تینوں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔
سائنس گروپ کی نمایاں پوزیشنیں
ماہین ایوب نے 1171 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سمیرا عمران نے 1166 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
فضا زمان 1165 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
آرٹس گروپ کی نمایاں پوزیشنیں
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اکبر پورہ نوشہرہ کی طالبہ عائشہ سجاد نے 1092 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈاک اسماعیل زئی نوشہرہ کی طالبہ ہاجرہ قاسم 1072 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول جہانگیرہ کی طالبہ مومنہ نے 1069 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بورڈ حکام کے مطابق نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا





