ہنگو میں مسجد کی مسماری کے دوران چھت گرنے سے 2 مزدور زخمی

ہنگو میں مسجد کی مسماری کے دوران چھت گرنے سے 2 مزدور زخمی

ہنگو میں الشیراوی مسجد کی تعمیر نو کے لیے مسماری کے دوران چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد کی تعمیر نو کے سلسلے میں پرانی عمارت کو مسمار کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران اچانک چھت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے دونوں مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات اور چھت گرنے کی وجوہات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

More News