ہنگو: گھر کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق، عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان

ہنگو: گھر کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق، عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان

ہنگو: دوآبہ کے علاقے جدید بانڈا میں گھر کی چھت گرنے سے چار بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے چاروں بچیوں کی لاشیں نکال کر عبدالروف اسپتال منتقل کر دیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں دو سے بارہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی

More News