خیبر: جمرود پولیس کی کارروائی، ایکسٹیسی کی 400 گولیاں برآمد، مبینہ اسمگلر گرفتار

خیبر: جمرود پولیس کی کارروائی، ایکسٹیسی کی 400 گولیاں برآمد، مبینہ اسمگلر گرفتار

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایکسٹیسی کی 400 گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او خیبر کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی نگرانی میں انچارج نواب شاہ شہید چوکی محاذ الدین اور افراسیاب خان نے وزیر ڈھنڈ نہر کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 400 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم سلیمان خان ولد حمید خان، ساکن اوچہ ترناب ضلع چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ منشیات کی مبینہ اسمگلنگ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی نے کہا کہ نوجوان نسل، بالخصوص طلباء کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی

More News