یونیورسٹی آف شانگلہ میں امن، سلامتی اور قومی استحکام پر سیمینار

یونیورسٹی آف شانگلہ میں امن، سلامتی اور قومی استحکام پر سیمینار

شانگلہ: یونیورسٹی آف شانگلہ میں امن، سلامتی اور قومی استحکام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبداللہ شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں میں امن و سلامتی کی اہمیت، قومی یکجہتی، باہمی رواداری اور ملکی استحکام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے کہا کہ امن و سلامتی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں مثبت سوچ، برداشت، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ڈی پی او نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ شعور، تعلیم، اتحاد اور مثبت سوچ کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے طلباء کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کی تلقین کی۔

سیمینار کے دوران ڈی پی او شانگلہ نے منشیات کے تدارک کے حوالے سے بھی تفصیلی لیکچر دیا اور نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امن کے فروغ کے لیے خدمات پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ شاہ اور ڈی پی او اکرام اللہ پی ایس پی کو اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے امن، قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے فروغ کے عزم کے اظہار کے لیے واک بھی کی۔

More News

Latest

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

انگور اڈہ پر افغان طالبان کی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل

Read More »