یو ایس اوپن: سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن: سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

نیو یارک: قازقستان کی ٹینس اسٹار ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس اوپن کے فائنل میں ایلینا ریباکینا نے ارینا سبالینکا کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریباکینا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا شدید مایوسی کا شکار نظر آئیں اور انہوں نے غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹ توڑنے پر سبالینکا کو 50 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو خلاف ورزیوں کے باعث ان پر مجموعی طور پر 70 ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے۔ کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر بھی سبالینکا کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے، جبکہ ماضی میں بار بار ریکٹ توڑنے کے واقعات کی وجہ سے اضافی جرمانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فائنل کے بعد ارینا سبالینکا نے کہا کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات پر قابو رکھنا انتہائی مشکل تھا۔ ان کے مطابق ریکٹ توڑ کر انہوں نے اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا۔

سبالینکا نے کہا کہ اگر وہ اپنے جذبات اندر ہی رکھتیں تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی تھی۔ مسلسل تین یو ایس اوپن ٹائٹلز جیتنے کی کوشش ناکام ہونے پر وہ شدید مایوس ہیں۔

More News