پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے سے 166 ہزار 180 پوائنٹس پر پہنچ گیا
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کے باعث سرمایہ کاروں کی توجہ حصص کی خرید و فروخت پر مرکوز رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں اضافے کے بعد نئے روز کے آغاز پر بھی انڈیکس میں بہتری ریکارڈ کی گئی، تاہم مارکیٹ کے مجموعی رجحان کا اندازہ کاروبار کے اختتام پر ہی لگایا جا سکے گا۔
اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ملکی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور دیگر مالیاتی عوامل سے متاثر ہو سکتا ہے۔








